کراچی۔ 05 دسمبر (اے پی پی):سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے گورنر ہائوس میں رنگا رنگ تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں قونصل جنرلز،نگراں صوبائی وزراء،معززین شہر اور اعلی افسران موجودتھے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آج اس دن کے موقع پر تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،آپ سب لوگوں کی موجودگی سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ گورنر ہائوس ہم سب کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہےکہ بحیثیت گورنر دوسری مرتبہ سندھ کلچرل ڈے منایا جارہا ہے،قونصل جنرلز کی آمد نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبے میں رہنے والے ہر ایک شخص کو سندھ کلچرل ڈے کی مبارکباد دیتا ہوں،صوبہ سندھ کی تاریخ و ثقافت صدیوں پرانی ہے، سندھ صوفیا اور اولیائے کرام کی دھرتی ہے، جنہوں نے ہمیشہ اخوت و بھائی چارے کا درس دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416970