26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسندھ کی پانچ ہزار سال قدیم تہذیب دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے...

سندھ کی پانچ ہزار سال قدیم تہذیب دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے کشش رکھتی ہے،نگراں صوبائی وزیر سیاحت

- Advertisement -

کراچی۔ 25 اگست (اے پی پی):نگراں صوبائی وزیر سیاحت و ماحولیات ارشد ولی محمد نے کہا ہے کہ سندھ کی پانچ ہزار سال قدیم تہذیب دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے کشش رکھتی ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سندھ میں سیاحت کو فروغ دیا جائے۔

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکش ایئر لائن کے جنرل منیجر سارتن یوس سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر نے سارتن یوس کو سندھ کی تہذیب کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی اور ترکی اور پاکستان کے مابین سیاحتی اقدامات کے بارے میں گفتگو کی ۔

- Advertisement -

نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ ترکی اور پاکستان ملت اسلامیہ کیلئے درخشاں ستاروں کی مانند ہیں اور دونوں برادر ملکوں میں تعاون ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور سندھ برصغیر میں باب الاسلام کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے ۔

سارتن یوس نے نگراں صوبائی وزیر کی سیاحت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے سیاحت کے شعبہ کو خصوصی دلچسپی کا حامل قرار دیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382663

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں