‏سندھ کے عوام زرداری مافیا سے نجات کیلیئے تحریک انصاف کے سندہ حقوق مارچ کیلئے باہر نکلیں، چوہدری فواد حسین

134

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏سندھ کے عوام زرداری مافیا سے نجات کیلیئے تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ کیلئے باہر نکلیں۔

ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے اور پاکستان کی تحریک اور بانیان‏سندھ سے اٹھے تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام علاقائی جماعتوں کو مسترد کر کے وفاق کا ساتھ دیں پاکستان کا ساتھ دیں۔