سندھ کے پسماندہ علاقوں کو آگے لیکر آرہے ہیں، سندھ کی ترقی ملکی ترقی کے لیے اہم ہے، اسد عمر

103

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی کے لیے وفاق دعوے نہیں کام کررہا ہے،سندھ کے پسماندہ علاقوں کو آگے لیکر آرہے ہیں، سندھ کی ترقی ملکی ترقی کے لیے اہم ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اینگرو پاورجن پلانٹ گھوٹکی میں جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر سے ملاقات کے دوران کہی۔اس موقع پراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سندھ پیکیج کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔سردار علی گوہر خان نے سندھ منصوبوں پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔