سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سندھ انڈومنٹ اسکالرشپ کے لیے 8 جنوری سے ہونے والے انٹرویوز ملتوی

137
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سندھ انڈومنٹ اسکالرشپ کے لیے 8 جنوری سے ہونے والے انٹرویوز ملتوی
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سندھ انڈومنٹ اسکالرشپ کے لیے 8 جنوری سے ہونے والے انٹرویوز ملتوی

حیدرآباد۔ 05 جنوری (اے پی پی):سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سندھ انڈومنٹ اسکالرشپ کے لیے 8 جنوری سے ہونے والے انٹرویوز نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیئے گئے۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے رجسٹرار اور اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ سندھ انڈومنٹ اسکالرشپ کے لیے 8 جنوری سے 10 جنوری 2024 تک ہونے والے انٹرویوز نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق انٹرویوز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔