سنسناٹی اوپن،امریکا کی عالمی نمبر ٹو کوکوگف ویمنز سنگلز کا دوسرے رائونڈ میں سفر تمام

133
Kokogoff
Kokogoff

اوہائیو۔16اگست (اے پی پی):امریکا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، دفاعی چیمپئن،عالمی نمبر ٹو اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔قزاقستان کی 29 سالہ یولیا انٹونونا پوٹینسیوا نے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں امریکی دفاعی چیمپئن کوکوگف کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں قزاقستان کی 29 سالہ یولیا انٹونونا پوٹینسیوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکا کی دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کو 4-6، 6-2 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔