چیچہ وطنی۔ 19 مارچ (اے پی پی):سنٹرل پریس کلب رجسٹرڈ چیچہ وطنی کے انتخابات مکمل ہوگئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ فہیم احمد خان کلب کے سرپرست اعلیٰ و سیکر ٹری جنرل ،رانا کاشف حمیدچیئرمین و سینئر نائب صدر،محمد جمیل ملک صدر،چودھری محمداعظم حسرت جوائنٹ سیکرٹری ،فیاض حسین آفس سیکرٹری اور محمد وسیم شانی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ہیں۔
نومنتخب عہدیداران نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق اور تحفظ کیلئے نئے عزم کیساتھ کاوشیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔