27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںسنٹرل پولیس آفس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران...

سنٹرل پولیس آفس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب ،تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا گیا

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں09 پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر20 افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔

پولیس ٹیموں نے قتل، اقدام قتل اور زیادتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موجودہ ملکی و سرحدی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔پنجاب پولیس کے بہادر جوان لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نبردآزما ہیں۔پاک فوج، اداروں اور شہریوں کے تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دیں گے۔ معاشی ترقی کے فروغ کے لئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری اور پراجیکٹس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔افسران و اہلکاروں کی خطرناک مجرمان کے خلاف کاروائیاں قابل فخر ہیں۔

- Advertisement -

بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری گا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں 02 انسپکٹرز،08 سب انسپکٹر،04 اے ایس آئیز اور06 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ڈسپلن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589880

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں