کوالالمپور ۔ 2 اگست (اے پی پی) سنگاپور میں سرکاری طور پر موصول ہونے والی شکایت کے بعد فیس بک اور دیگر سوشل ویب سائٹس پر سے قابل اعتراض اور متنازعہ وڈیو کو ہٹا دیا گیا۔ برطانوی خبر راساں ادارے کے مطابق سنگاپور کی جانب سے سوشل میڈیا حکام کو درخواست کی تھی کہ سوشل میڈیا سائٹس پر سے قابل اعتراض اور متنازعہ وڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے جس سے ملک میں نسلی تناؤ بڑھنے کا خطرہ ہے۔ وڈیو ایک نسلی ہندوستانی جوڑی کی طرف سے مزاح کے طور پر اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں ایک چینی اداکارہ کو حجاب پہنے دکھایا گیا تھا۔ متنازعہ وڈیو میں سنگاپور میں بسنے والے مختلف مذاہب کی دل آزاری کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا ۔ سنگاپور میں ایسے متنازعہ جعلی وڈیوز کی روک تھام کے لیے قانون بھی بنایا گیا ہے۔ فیس بک حکام نے واضع کیا ہے کہ اس طرح کے قابل اعتراض مواد تک راسائی کو روکنا بے حد ضروری ہے جس سے کسی ملک کا امن متاثر ہوتا ہو۔