اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثرکریک ڈائون جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں تھا نہ کوہسار، تھا نہ کراچی کمپنی، تھا نہ شمس کا لو نی اور تھا نہ بہا رہ کہو کی پولیس ٹیمو ں نے15 ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے237 گر ام آئس،776گرام ہیروئن اورمختلف بو ر کے چھ پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اشتہاری اورعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15″ پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586089