ملتان۔ 11 مئی (اے پی پی):تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب تین اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہفتہ کو ایس ایچ او تھانہ صدر شجاع آباد حبدارحسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران قتل،ڈکیتی اورراہزنی سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان ندیم،ذیشان اور دلیل کوگرفتارکیا۔
گرفتاراشتہاری ذیشان قتل اورڈکیتی کے مقدمات میں،دلیل ڈکیتی کے مقدمہ میں جبکہ ندیم راہزنی کے مقدمہ میں پولیس کومطلوب تھا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جار ہی ہے۔