سنگ سلیمانی سے تیار مصنوعات کی ملکی برآمدات نومبر میں 97.89 فیصد تک بڑھ گئیں،پی بی ایس

91
Soleimani stone
Soleimani stone

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):سنگ سلیمانی سے تیار مصنوعات کی ملکی برآمدات نومبر میں 97.89 فیصد تک بڑھ گئیں ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 188ملین روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ نومبر 2023 میں سنگ سلیمانی کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 95 ملین روپے رہا ۔

اس طرح نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران سنگ سلیمانی سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 93ملین روپے یعنی 97.89 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔