سیالکوٹ۔ 09 مئی (اے پی پی):سنیپ چیکنگ ٹیم سٹی سرکل سیالکوٹ نےکارروائی کرتے ہوئے مشکوک کار سوار سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس سٹی سرکل کی سنیپ چیکنگ ٹیم نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مزید موثر بنانے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔سنیپ چیکنگ ٹیم نے مشکوک کار سوار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا اور دوران تفتیش ملزم سے ایک پستول 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔