سنی اتحاد کونسل کے رکن حاجی امتیاز پولیس یا اینٹی کرپشن کی تحویل میں نہیں ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

78

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے رکن حاجی امتیاز پولیس یا اینٹی کرپشن کی تحویل میں نہیں ہیں تاہم میں نے ہدایت کی ہے کہ جہاں بھی ہوں ان کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین عمر ایوب خان، زرتاج گل وزیر، صاحبزادہ حامد رضا اور ملک عامر ڈوگر نے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے معاملہ اٹھایا جس پر سپیکر نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز بھی ایوان کو آگاہ کیا تھا کہ حاجی امتیاز پولیس یا اینٹی کرپشن کی تحویل میں نہیں ہیں تاہم میں نے ہدایت کی ہے کہ وہ جہاں بھی ہوں ان کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔