سوئس کنفیڈریشن کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسس 7 تا 9 جولائی پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

195
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی): سوئس کنفیڈریشن کے وزیر خارجہ فیڈرل کونسلر اگنازیو کیسس 7 سے 9 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، وفد میں سوئس پارلیمنٹ کے تین اراکین اور سینئر حکام شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم نے اگنازیو کیسس کو اس سال 9 جنوری کو کلائیمیٹ ریزیلئنٹ پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر جنیوا میں ملاقات کے دوران پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ وزیراعظم اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان سے ملاقات کریں گے۔ وہ اسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کریں گے جہاں فریقین ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔