جنیوا۔ 16 مارچ (اے پی پی) سوئٹزر لینڈ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے۔پیر کو سوئس وزیر صحت نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس نے خوفزدہ نہ ہوں، انہوں نے جنیوا کے ان باشندوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے محکمہ صحت کے کارکنوں کی اپنے گھرکی بالکونیوں اور کھڑکیوں سے گھنٹی بجا کر حوصلہ افزائی کی۔ وزیر صحت ایلین بارسیٹ نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے۔