39.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسوئٹزر لینڈ کی این جی اوکا امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹرین فاونڈیشن...

سوئٹزر لینڈ کی این جی اوکا امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹرین فاونڈیشن کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

- Advertisement -

برن ۔24مئی (اے پی پی):سوئٹزر لینڈ میں کام کرنے والی این جی اوٹریال انٹرنیشنل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی حمایت سے چلنے والی غزہ ہیومینیٹرین فاونڈیشن(جی ایچ ایف )کے بارے میں تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ یہ غزہ میں امداد کی تقسیم کا ایک نیا منصوبہ متعارف کرا رہی ہے جس کی اقوام متحدہ نے حمایت نہیں کی ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق اقوام متحدہ نے جی ایچ ایف کے اس نئے امدادی پروگرام کو جانبدار قرار دیا ہے، جس کی وجہ سے فلسطینیوں کو مزید نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑے گاجبکہ ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ٹریال انٹرنیشنل نے کہا کہ اس نے دو قانونی درخواستیں کی ہیں کہ سوئس حکام جی ایچ ایف کے بارے میں تحقیقات کرائیں اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق امور کا جائزہ لیا جائے۔

- Advertisement -

ان میں سے ایک درخواست 20 مئی کو سوئس فیڈرل سپروائزری اتھارٹی کو دی گئی ہے جبکہ دوسری درخواست 21 مئی کو سوئس فیڈرل ڈیپارٹمنٹ آف فارن افیئرز کو دی گئی ہے۔تاہم سوئٹزر لینڈ کے دونوں متعلقہ شعبوں نے اس بارے میں کوئی تصدیق یا تبصرہ نہیں کیا ہے۔ جبکہ ٹریال انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فلپ گرانٹ کے مطابق ان کی این جی اونے صرف یہ مطالبہ کیا ہے کہ حکام جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قانون کی رو سے جی ایچ ایف کا جائزہ لیں۔دوسری جانب امریکی فاؤنڈیشن نے سوئس قانون کے تحت نجی سکیورٹی کمپنیوں سے مدد لی ہے کہ وہ غزہ میں امدادی سامان تقسیم کریں۔ امریکی فاؤنڈیشن جی ایچ ایف نے بتایا کہ سوئس نجی سکیورٹی کمپنیوں کی مدد سے امداد تقسیم کرنے میں ایک مختلف فریم ورک استعمال کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600913

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں