سوئٹزر لینڈ کے سفیر اور نیدر لینڈ کے ناظم الامور کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) پاکستان میں متعین سوئٹزر لینڈ کے سفیر مارک جارج اور نیدر لینڈ کے ناظم الامور رنیٹ پورز نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کی موجودہ صورتحال اور سوئس اور نیدر لینڈ کی کمپنیوں کی مستقبل میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ دونوں سفیروں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) پاکستان میں متعین سوئٹزر لینڈ کے سفیر مارک جارج اور نیدر لینڈ کے ناظم الامور رنیٹ پورز نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کی موجودہ صورتحال اور سوئس اور نیدر لینڈ کی کمپنیوں کی مستقبل میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ دونوں سفیروں نے کہا کہ ملک میں مجموعی طور پر سیکورٹی اور اقتصادی استحکام میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دونوں سفارتکاروںکو پاکستان میں لبرل سرمایہ کاری نظام اور حکومت کی جانب سے غیر ملکی کمپنیوںکو دی جانیوالی پر کشش مراعات سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply