سوئی نادرن گیس کے خالص منافع میں مالی سال 2023کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 62 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

73
Sui Southern
Sui Southern

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 62 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ایس این جی پی ایل کو 3.700 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2023 کی اسی مدت کےمقابلے میں 62 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2023 کی تیسری سہ ماہی میں ایس این جی پی ایل کو 2.281 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 5.83 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اسی مدت میں 3.60 روپے تھی۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایس این جی پی ایل کو 10.72 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2023 کے پہلے 9 ماہ میں ایس این جی پی ایل کو 8.39 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 16.91 روپے ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2023 کی اسی مدت میں 13.24 روپے تھی۔