سوئی ناردرن نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مزید 38 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیئے،ترجمان

189
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹیموں گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 38گیس کنکشن منقطع کر کے ملزمان کو9لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد کر دیئے۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس ٹیم نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6گیس کنکشن منقطع کئے،ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4گیس کنکشن،گوجرانوالہ میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع جبکہ 4لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مردان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے اور چوری کے خلاف 4لاکھ 80ہزار کے جرمانے عائدکئے، فیصل آ باد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کر کے20 ہزار کے جرمانے عائد کئے اور ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کئے گئے۔