لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید238 گیس کنکشن منقطع کردئیے ،جبکہ 34لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 26 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9کنکشن منقطع کیے اور 2لاکھ60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8کنکشن منقطع کیے گئے ۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 35جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع مزید 30ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 10گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔سیالکوٹ میں کاروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع اور90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 80کنکشن منقطع کیے اور 24لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ٹیم نے کاروائی کے دوران دو ایف آئی آرز بھی درج کیں۔ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا ۔
سر گو دھا میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 34جبکہ کمپر یسر کے استعمال پر 20کنکشن منقطع کیے اور 30ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گوجرانوالہ میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے اور 3لاکھ 30ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گجرات میں کاروائی کے دوران ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا ۔