اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹاسک فورس اور ایف آئی اے نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کنگوٹہ سیداں جاپان روڈ میں1500 میٹر غیر قانونی گیس پائپ لائن پکڑلی،بلا اجازت گیس میٹروں کی منتقلی کے ذریعے گیس چوری کی جا رہی تھی ۔
ایس این جی پی ایل کے ترجمان شاہد اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے کنگوٹہ سیداں جاپان روڈ میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اسلام آباد کی ٹاسک فورس اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بچھائی گئی 1500 میٹر طویل گیس پائپ لائن منقطع کرکے محکمہ کو گیس چوری کے ذریعے پہنچا ۓجانے والے بھاری مالی نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس چوری میں ملوث افراد غیر قانونی طور پر منتقل کیے جانے والے گیس میٹروں کے ذریعے گیس استعمال کر کے محکمہ کو بھری مالی نقصان پہنچا رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر بچھائی گئی پایٔپ لائن اور اس کے ذریعے گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔