لاہور۔19مئی (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 69 گیس کنکشن منقطع اور 15 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کی ریجنل ٹیم نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 6 گیس کنکشن منقطع کر کے 1 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے عائد کیے، مزید3صارفین کے خلاف مقدمات بھی درج کروا ئے۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے دوران کارروائی گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کیے۔
اسی طرح سوئی ناردرن گیس کی ریجنل ٹیم نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی کنکشن پر 34 گیس کنکشن منقطع کیے جبکہ 4 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے ۔ بہاولپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02گیس کنکشن منقطع کیے۔فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کر کے 1 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع جبکہ 40ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے اور ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔