لاہور۔28اگست (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹیموں نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گیس چوری کے خلاف کارروائیوں کےدوران مزید 35کنکشن منقطع اور 12لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے ہیں۔ترجمان کے مطابق لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 7لاکھ 90ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان میں ٹیم نے 17غیر قانونی کنکشن منقطع کئے، فیصل آباد میں 2کنکشن منقطع کئے اور 40ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
شیخوپورہ میں ایک کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ 2لاکھ 90ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح بہاولپور میں 2کنکشنز غیر قانونی استعمال پر اور 3کنکشنز کمپریسر کے استعمال پر منقطع کیے گئے۔ ساہیوال میں 2غیر قانونی کنکشن منقطع کرتے ہوئے 1لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔