سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوری کے خلاف مختلف اضلاع میں کارروائیاں،79 کنکشن منقطع ، 16 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

130
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوری کے خلاف لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں، مزید 79 کنکشن منقطع اور 16 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ترجمان کے مطابق لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کر دیا۔ ملتان میں غیر قانونی گیس کے استعمال پر 5 کنکشن منقطع کئےگئے۔ فیصل آباد کی ریجنل ٹیم نے 16 کنکشن منقطع کرکے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

بہاولپور میں 5 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کئےگئے۔ گوجرانوالہ میں غیر قانونی گیس استعمال کرنے پر 4 کنکشن منقطع اور 1 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ شیخوپورہ میں غیر قانونی گیس کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع 1 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔راولپنڈی میں غیر قانونی گیس کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع کئےگئے۔ اسلام آباد میں غیر قانونی گیس کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا۔ سیالکوٹ میں 1 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر اور 2 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کر کے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

سرگودھا میں غیر قانونی گیس استعمال کر نے پر 3 کنکشن منقطع کیے گئے۔ ساہیوال میں 2 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کیے گئے۔خیبر پختونخوا میں مردان کی ٹیم نے 8 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر منقطع کیے اور 6 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ پشاور میں 25 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر اور 1 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کر کے 6 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔