لاہور۔15اگست (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون میں پنجاب،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید44 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے جبکہ 8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ترجمان کے مطابق لاہور میں سوئی ناردرن کی ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر17 کنکشن منقطع کئے اور 5 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ملتان میں ٹیم نے 14 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے۔
مردان میں ریجنل ٹیم نے5 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے اور1 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔شیخوپورہ میں2 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے اور1 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔بہاولپور میں کمپریسر کے استعمال پر4 کنکشن منقطع کیے گئے۔فیصل آباد میں ٹیم نے2 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے اور40 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔