21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوئی ناردرن کا پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں...

سوئی ناردرن کا پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاون

- Advertisement -

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید174 گیس کنکشن منقطع کردیے، 329انڈر بلنگ کیسز اندراج ،پروسیس کرد یئے گئے۔جبکہ60لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 19 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9کنکشن منقطع کیے ،14انڈر بکنگ کیسز بھی پروسیس/اندراج کیے گئے اور 10لاکھ سے زائد کیجرمانے بھی عائد کیے گئے۔

- Advertisement -

بہالپور میں 49انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیا گیا اور 10ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشن منقطع کیا گیا ۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 21کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع کیے گئے اور 23انڈر بلنگ کیسز پروسیس ،اندراج ہوئے جبکہ 25لاکھ30ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

ٹیم نے سیالکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے 10ہزار کے جرمانے کیے گئے،ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 95انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور 2لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈان کے دوران غیر قانونی استعمال پر 1جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے 9انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے گئے 30ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے ۔

گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 61کنکشن منقطع کیے گئے اور 2لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ٹیم نے گجرانوالہ میں کاروائی کے دوران 8گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 79انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئیاور 7لاکھ 70ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے مزید ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ۔سرگودھا میں گیس کیغیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں