سوئی ناردرن کا گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 214گیس کنکشن منقطع

214
Crack down

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن کا گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ترجمان کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 214گیس کنکشن منقطع کردیے، 368 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیے گئے۔

گیس چوری میں ملوث افراد پر 1کروڑ 30لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 22 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر05 کنکشن منقطع کیے گئے۔

بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر10، گیس کے غیر قانونی استعمال پر1کنکشن منقطع کیاجبکہ12 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کئے گئے۔ مردان میں ٹیم نے کارروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر6 اور 44انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 19اور 4گیس کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کرنے کے علاوہ 6انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے۔

شیخوپورہ میں گیس کے میٹر سے چھیڑ چھاڑ اور غیر قانونی استعمال پر 20 کنکشن منقطع کئے گئے ،72انڈر بلنگ کیسز پروسیس کردیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 64کنکشن منقطع کئے،گیس چوری کے خلاف 0.465ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔ سیالکوٹ میں کمپریسر کے استعمال پر 4کنکشن منقطع کیے گیے اور 0.06ملین کی رقم گیس چوری کی وجہ سے بک کی گئی۔ سرگودھا میں43انڈر بلنگ کیسز کا اندراج اور پروسیس کیے گئے۔

گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے5کمپریسر کے استعمال پر جبکہ غیر قانونی استعمال پر 05میٹرمنقطع کیا گیااور120انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندارج کیے گئے ۔گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران 1 کنکشن منقطع کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں17کنکشن منقطع کیے گئے۔

ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پرچوبیس کنکشن منقطع کئے گئے۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈان کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر8کمپریسر کے استعمال پر 1 میٹر منقطع کئے گئے ۔