لاہور۔11جولائی (اے پی پی):سوئی ناردرن کی جانب سے پنجاب،خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 43 گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ7 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 گیس کنکشن منقطع کیے اور 1 لاکھ80 کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر17 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے،گوجرانوالہ میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے اور4 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے۔
ٹیم نے بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر04 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر03 گیس کنکشن منقطع کئے۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر03 گیس کنکشن منقطع کیے اور چوری کے خلاف 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کئے گئے،شیخو پورہ میں گیس چوری کے خلاف 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔