سوئی ناردرن کا گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری،مزید55کنکشن منقطع

177
Sui Northern's crackdown
Sui Northern's crackdown

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران گیس کے مزید 55کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ 479انڈر بلنگ کیسزپروسیس کردیئے گئے،گیس چوری میں ملوث افراد پر 3کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ترجمان سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15 گھریلو کنکشن ،کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کئے اور 1 صارف کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ،گیس چوری اور انڈر بلنگ کی مد میں 25ملین کی رقم بھی بک کی گئی،

بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر16کنکشن منقطع کئے جبکہ17انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے ، ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 11اور کمپریسر کے استعمال پر9گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 6انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ میں کمپریسر کے استعمال پر 2اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا اور 0.07ملین کی رقم گیس چوری کی مد میں جرمانہ کیا گیا جبکہ سرگودھا میں 38انڈر بلنگ کیسزپروسیس کیے گئے، گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے4 کمپریسر کے استعمال پر 5میٹرمنقطع کئے ، ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر5 کنکشن منقطع کئے گئے اور گیس چوری کی مد میں 0.04ملین کے جرمانے عائد کئے گئے۔