لاہور۔12نومبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران پنجاب،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 76 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیئے جبکہ 49 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ترجمان کے مطابق لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر21 کنکشن منقطع کئے اور گیس چوری پر12 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا،فیصل آباد میں6 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے اور40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
شیخوپورہ میں 6 کنکشن منقطع کیے گئے اور 35 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ گیس چوروں پر عائد کیا گیا۔اسی طرح ملتان میں19 کنکشن گیس کے غیر قانونی استعمال اور 9 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کئے گئے۔بہاولپور میں7 غیر قانونی کنکشن اور7 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کئے گئے۔ساہیوال میں ٹیم نے گیس چوری کے خلاف50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ گوجرانوالہ میں 1 کنکشن منقطع کیا گیا اور 90 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔