لاہور۔11اگست (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب سمیت مختلف اضلاع میں مزید51 کنکشن منقطع، 5 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیئے گئے۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطا بق فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر01 کنکشن منقطع اور40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح ملتان میں ٹیم نے31 غیر قانونی گیس کنکشن اور شیخوپورہ میں01 کنکشن منقطع کیا جبکہ 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
بہاولپور میں بھی ٹیم نے غیر قانونی گیس استعمال پر 01 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 13 کنکشن منقطع کیے ۔ ترجمان کے مطابق مردان میں بھی ریجنل ٹیم نے 04 غیر قانونی کنکشن منقطع اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔