سوئی ناردرن کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری، مزید 176 کنکشن منقطع،39 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

109
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔2جون (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مزید 176 گیس کنکشن منقطع کرکے ملزمان کو 39 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی ریجنل ٹیم نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 22 گیس کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا،25 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے عائد اور گیس چوروں کے خلاف دو مقدمات بھی درج کروائے۔اسی طرح ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 اور کمپریسر کے استعمال پر 06 گیس کنکشن منقطع کیے۔فیصل آباد میں بھی ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کر کے 1 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائد کیے ۔

شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 06 گیس کنکشن منقطع اور 3 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بہالپور میں بھی ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا ۔ گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ ٹیم نے ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس ٹیم نے کرک میں بھی میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال وغیر قانونی کنکشن پر 05 گیس کنکشن منقطع ،7 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد اور گیس چوروں کے خلاف 3مقدمات بھی درج کروائے۔اسی طرح پشاور میں بھی گیس کے غیر قانونی استعمال پر 115 گیس کنکشن منقطع اور 2 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔