سوئی ناردرن کے تحت گیس چوری کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 147گیس کنکشن منقطع،221انڈر بلنگ کیسزپروسیسڈ ، 29لاکھ کے جرمانے عائد

134
گیس کی قلت کے باوجودگیس گیزرز کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 147گیس کنکشن منقطع ، 221 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کر دیئے گئے جبکہ گیس چوری میں ملوث افراد پر 29لاکھ کے جرمانے عائد کئےگئے ۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر10گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر11کنکشن منقطع کیے ،گیس چوری کے خلاف 0.53ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر07 گیس کنکشن منقطع کیے، ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 9اور ایک گیس کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کرنے کے علاوہ 32انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور0.08ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

شیخوپورہ میں گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی توسیع پر 17اور کمپریسر کے استعمال پر 01کنکشن منقطع ،38انڈر بلنگ کیسز پروسیس کردیے گئے،ٹیم نے 0.32ملین روپے انڈر بلنگ کیسز کی مد میں جرمانے بھی کیے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 34کنکشن منقطع ،گیس چوری کے خلاف 0.95ملین کے جرمانے اور گیس چوروں کے خلاف 2 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔ راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے 36 گیس کنکشن منقطع کیے جبکہ 16 انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے۔ مردان میں 04 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔

ریجنل ٹیم نے گیس چوروں پر0.08ملین جرمانہ بھی عائد کیا۔سیالکوٹ میں ریجنل ٹیم نے hm583 والیم انڈر بلنگ کیسز میں بک کیا۔سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر01 کنکشن منقطع اور 38انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کردیے گئے اور0.02ملین کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 02 میٹر غیر قانو نی استعمال اور03 کمپریسر کے استعمال پر میٹرز منقطع کئے گئے جبکہ 49انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ،گیس چوری اور انڈر بلنگ کی مد میں 7 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08کنکشن منقطع کردیے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پرتین کنکشن منقطع کئے گئے۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈائون کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر02،کمپریسر کے استعمال پر ایک میٹرز منقطع کئے گئے جبکہ40انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور0.22ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایبٹ آباد میں ایک کنکشن منقطع کیا ۔