سوئی ناردرن گیس کا کریک ڈائون،مزید34 کنکشن منقطع ، 17 لاکھ روپے جرمانہ عائد

144
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔4اپریل (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید34 کنکشن منقطع کرکے 17 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائدکئے۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6گھریلو کنکشن منقطع کیے،ایک ایف آئی آر درج کرائی اور 3 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے۔ راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع اور ایک لاکھ روپے جرمانہ،ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشن منقطع اور 0.8 ملین سے زائد جرمانہ، ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا۔

مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8کنکشن منقطع اور 0.3ملین روپے جرمانہ ،گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع اور 2ہزارروپے سے زائد جرمانہ کیا گیا،بہالپور میں کمپریسرکے استعمال پر 2گھریلو کنکشن منقطع کیے۔فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 کنکشن منقطع اور 45 ہزار روپے جرمانہ،گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشن منقطع اور 0.26ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔