سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 88گیس کنکشن منقطع کر دیئے، ترجمان

375
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 88گیس کنکشن منقطع اور 82 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کر دیئے جبکہ گیس چوری میں ملوث افراد پر 49 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں ۔ پیر کو جاری رپورٹ میں ترجمان نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر6 کنکشن منقطع کیے، بہاولپور میں کمپریسر کے استعمال پر5 اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا، 16 انڈر بلنگ کیسز بھی پروسیس کئے گئے۔

ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 اور کمپریسر کے استعمال پر 5 کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 4 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔ شیخوپورہ میں گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی توسیع پر 15 کنکشن منقطع اور 62 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے، ٹیم نے 3.432ملین روپے انڈر بلنگ کیسز کی مد میں جرمانے بھی عائد کیے۔ پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرنے، گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی کنکشنز پر 26کنکشن منقطع کر دیئے ، گیس چوری 1.55ملین روپے کے جرمانے کئے ۔

سیالکوٹ میں کمپریسر کے استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا، سرگودھا میں کمپریسر کے استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا۔ گوجرانوالا میں کمپریسر کے استعمال پر 4 جبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا۔ گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 کنکشن منقطع کئے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 کنکشن منقطع کئے گئے۔ فیصل آباد میں میٹر سے چھیڑچھاڑ پر 5 اور کمپریسر کے استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا۔