ملتان۔ 25 جون (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس کمپنی ملتان کی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔بدھ کو ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی ملتان کے مطابق اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں 57 مشکوک میٹرز کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو کنکشنز منقطع کئے گئے ۔
ایک میٹر جو صارفین نے اتار کر اپنے قبضے میں رکھا تھا اسے ریکور کر لیا گیا جبکہ ایک صارف کا کنکشن کمپریسر استعمال کرنے پر منقطع کیا گیا۔ترجمان کے مطابق گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔