ملتان۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان نے گیس کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید 7 کنکشن منقطع کر دئیے۔
سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے ایک صارف کو گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا،جس پر کنکشن منقطع کرکے مزید محکما نہ کاروائی کی سفارش کردی گئی،شہر کے مختلف علاقوں سے دو صارفین کمپریسر لگا گر گیس کے استعمال میں ملوث پائے گئے ،4 صارفین کے میٹر نان بلنگ پر ہونے کے باعث میٹر قبضہ میں لے لئے گئے ،
علاوہ ازیں اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6 صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، ان کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ اس موقع پرانچارج سی ایس ملتان نے گیس سلنڈر کے استعمال کے حوالے سے بتایا کہ سوئی گیس کے سلنڈر انتہائی محفوظ ترین ہیں اور خالص گیس کے ساتھ فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔