سوئی گیس کی چوری اور غیر قانونی استعمال پر ایکشن،مزید 2 کنکشن منقطع کر دئیے گئے

3

ملتان۔ 24 جون (اے پی پی):سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔ملتان کے مختلف علاقوں میں 52 مشکوک کنکشنز کی چیکنگ کی گئی۔اس حوالے سے دو کنکشنز کو منقطع کر دیا گیا۔

ایک میٹر غیر قانونی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ نصب کیا گیا تھا جبکہ ایک صارف کا میٹر کمپریسر کے استعمال کرنے پر منقطع کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔