ملتان۔ 22 جون (اے پی پی):سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گیس چوری اور غیر قانونی استعمال میں ملوث صارفین کے 03 کنکشن منقطع کر دئیے۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر 65 مشکوک میٹرز کی چیکنگ کی گئی۔
ترجمان کے مطابق غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے کےلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔گیس پریشر میں بہتری لانے اور صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے۔جس میں کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔