سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری کے خلاف کارروائی

6
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

ملتان۔ 20 جون (اے پی پی):سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تازہ کارروائیوں میں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی ، 2 میٹر جو کمرشل استعمال کئے جا رہے تھے کاٹ لئے گئے ،

کمپنی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔