سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی، 3 میٹر منقطع

31

ملتان ۔ 04 جولائی (اے پی پی):سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ کارروائیوں میں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی۔

کارروائیوں کے دوران ٹاسک فورس نے 02میٹر (جو اتار کر رکھے گئے تھے)ریکور کیے جبکہ 01میٹر (جو کمرشل استعمال ہو رہا تھا )منقطع کر دیا ۔ کمپنی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔