22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوات، قومی انسداد پولیو مہم کا اجلاس ،ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

سوات، قومی انسداد پولیو مہم کا اجلاس ،ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

- Advertisement -

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):سوات، قومی انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ایوننگ جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سوات سید نعمان علی شاہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات، ضلع سوات کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات، ڈی ایس پی پولیس، نمائندگان محکمہ تعلیم سوات جبکہ محکمہ صحت کے دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں این سٹاف آفیسر ڈاکٹر انور جمال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات (فنانس اینڈ پلاننگ) نعمان علی شاہ کو انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی، کوریج اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مہم سے متعلق پولیو ٹرانزٹ ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کے ساتھ پولیو ٹیموں کے حفاظت کیلئے سکیورٹی و لیویز فورس کے انتظامات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو قطروں سے رہ جانے والے بچوں کی چھان بین کی جائے اور انہیں قطرے پلائے جائے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریشن، پولیس و محکمہ صحت کے افسران کو پولیو مہم میں مزید بہتری لانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603067

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں