اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے علاقے میں 40 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔