سوات اور گردونواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ

23
earthquake
earthquake

پشاور۔ 18 فروری (اے پی پی):سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 اریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان اورتاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جس کی گہرائی سطح زمین سے 166 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئےاور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔