پشاور۔25اپریل (اے پی پی):سوات دھماکہ میں شہیدہونےوالوں کی اجتماعی نمازجنازہ اداکردی گئی ،نمازجنازہ میں پاک فوج اورپولیس کے اعلیٰ افسران سمیت علاقہ معززین اور شہدا کے رشتہ داروں نے شرکت کی ،دریں اثنا سی ٹی ڈی تھانے میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیابارودی مواد کو ناکارہ بنانے سے دھماکوں کی آوازوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوف ذدہ نہ ہوں بارودی مواد کو ناکارہ بنایا جارہا ہے ۔
علاوہ ازیں سانحہ کبل سوات اور لکی مروت واقعہ کے بعد پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے عید پر گھر پر جانے والے اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیاپشاور میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، پشاور میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور چیکنگ بڑھا دی گئی جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں پولیس الرٹ اوربغیر نمبر پلیٹ نمبر موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیاکالی شیشے والی گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔