سوات موٹروے پر بابوزو انٹرچینج کے قریب موٹر کار الٹنے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد زخمی

203
بہاولنگر ،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

پشاور۔ 09 ستمبر (اے پی پی):مردان میں سوات موٹروے پر بابوزو انٹرچینج کے قریب موٹر کار الٹنے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو 1122 مردان کے مطابق سوات موٹروے پر بابوزو انٹرچینج کے قریب موٹر کار الٹ کر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 33 سالہ داؤد خان، 17 سالہ کاشف اور ایک بچہ ساکنان تھانہ شامل ہیں۔