سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،15 افراد جاں بحق

91

پشاور۔27اگست (اے پی پی):سوات کے مختلف مقامات پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کےنتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ سوات کے مطابق تباہ کن سیلاب سے 130 کلومیٹر کی سڑکیں، 15رابطہ پل ، 100سے زیادہ عمارتیں ،50 کے قریب ہوٹلز اور ریسٹوران تباہ ہوگئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)کی جانب سے دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے متعدد اضلاع میں فوری طور پر 30 اگست تک رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور اس سے منسلک ندی، نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔