23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوات میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم 3 فروری کو شروع ہو گی

سوات میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم 3 فروری کو شروع ہو گی

- Advertisement -

پشاور۔ 30 جنوری (اے پی پی):سوات میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم 3 فروری کو شروع ہو گی ،جو 7 فروری تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد بونیری نےضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں 3فروی سے شروع ہونے والے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ضلع بھر میں مہم کے دوران 4 لاکھ 77 ہزار 665 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

جس کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،جوبچوں کو گھر گھر جاکرقطرے پلائیں گی ۔اجلاس میں میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انورجمال نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات نےافسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کے لئے قومی جذبے کے ساتھ کام کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کریں گی ان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائو اور وٹامن اے کے قطرے ضرور پلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، ای پی آئی کوآرڈینیٹر سوات ڈاکٹر لیاقت علی، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553875

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں