سوات وویمن یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے طالبات زیورتعلیم سے آراستہ ہوںگی،امیرمقام

101

پشاور ۔25جولائی (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایک طرف پہلے سے قائم تعلیمی ادارے اورسکولوںکوبندکیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت یونیورسٹیوںکاقیام عمل میںلا یا جارہاہے، سوات وویمن یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے سوات کی طالبات زیورتعلیم سے آراستہ ہوںگی،آج عملی طورپرسوات کے عوام کاایک اور دیرینہ مطالبہ پوراہوگیاہے جس پرانہیںمبارکباددیتاہوں۔انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف کے وژن اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے منشورکے پر عملدرآمدکرتے ہوئے ملک کے بچے بچے کوزیورتعلیم سے آراستہ کرینگے،موجودہ وفاقی حکومت نے خواتین کوہرمقام پرنمائندگی دی ہے جبکہ دوسری جانب محض دعوے کئے جارہے ہیںنہ خواتین کونمائندگی دی جارہی ہے اورنہ خواتین کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات میں سوات وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کاافتتاح کرنے کے بعدشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔